4 ستمبر، 2026، 7:59 PM

یورپی یونین کی دوہری پالیسی؛ایران پر دباؤ کیلئے امریکہ اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعاون کرنے کا اعلان

یورپی یونین کی دوہری پالیسی؛ایران پر دباؤ کیلئے امریکہ اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعاون کرنے کا اعلان

یورپی یونین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ استحکام کے قیام اور کشیدگی میں کمی کے مقصد سے امریکہ اور گروپ سیون میں شامل اپنے اتحادیوں کے ساتھ تعاون کرے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے امریکہ اور گروپ سیون (G7) میں شامل اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین، جو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر کبھی بھی آزادانہ طور پر پوری طرح کاربند نہیں رہی، نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ یہ اقدام کشیدگی کم کرنے اور استحکام کو مضبوط بنانے کے مقصد سے کر رہی ہے۔

یورپی یونین کا یہ مؤقف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیرِ خزانہ نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ یورپی یونین باضابطہ طور پر ایران کی نام نہاد معاشی محاصرے کی مہم میں شامل ہو گئی ہے اور یہ اقدام ایران کے لیے ایک واضح پیغام رکھتا ہے۔

اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے کہ ایران اپنے جوہری اور عسکری پروگراموں اور خطے میں اپنے اتحادی گروہوں کی مالی معاونت کے لیے عالمی مالیاتی نظام سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

News ID 1941128

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha